لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ارمینا خان کی برٹش فلم کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے جسے مکمل کرانے کے بعدوہ دوبارہ پاکستان آئیں گی ۔اس بارے میں ارمینا خان نے بتایا کہ یہ برٹش فلم میں نے کافی عرصہ پہلے سائن کی تھی لیکن اس کی شوٹنگ اب شروع ہوئی ہے لیکن ابھی اس بارے میں تفصیلات نہیں بتاسکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی تکمیل کے بعد دوبارہ پاکستان آﺅں گی جہاں ایک نیا پراجیکٹ شروع ہوگا۔ارمیناخان نے مزیدبتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے لاہورمیں ڈرامہ سیریل”رسم دنیا“میں کام کیا تھا جو گزشتہ دنوں آن ایئرہوگیا جس کا رسپانس بہت اچھاملا ہے ۔ ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ میں ذاتی فلم بھی کام کررہی ہوں جس کی تفصیلات جلد منظرعام پرلاﺅں گی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

