تازہ تر ین

ہریتھک نے کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی ، وجہ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن نے والد راکیش روشن کے کہنے پر ہدایت کار کبیر خان کی فلم کی پیش کش ٹھکرادی۔ہدایت کار کبیر خان کا شمار فلم نگری کے کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ”ایک تھا ٹائیگر“ اور ”بجرنگی بھائی جان“ شامل ہیں جب کہ کبیر خان نے ہریتھک روشن کو اپنی فلم میں کام کی پیش کش کی جو انہوں نے ٹھکرادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کبیر خان کی فلم کا اسکرپٹ پڑھنے پرہریتھک روشن نے کام کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کردی تھی لیکن والد راکیش روشن نے بیٹے کو فلم میں کام کرنے سے منع کردیا جس پر اداکار نے بھی کبیر خان کو انکار کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv