لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکاروںکے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس ہو جاتی ہوں ،بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا ہم جیسے لوگوں کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ، میں جن بھی بڑے فنکاروں کے ساتھ اداکاری کی ہے اس پر آج بھی خوشی محسوس کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار ہمارے لیے ایک اکیڈمی کی طرح ہیں جو ہماری غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ہماری رہنمائی بھی کرتے ہیں ۔ عظمیٰ گیلانی ، طلعت حسین ، عابد علی ، قوی خان ، شکیل احمد اور عمر شریف ایسے اداکار ہیں۔ جن کے ساتھ کام کر سکی ہوں اور ان لوگوں نے مجھے ہمیشہ ایک نیا اعتماد دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم میں بھی کام کر رہی ہیں جو عید الفطر پر ریلیز ہو گی جس میں انکے مد مقابل احسن خان ہیرو ہیں ۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

