اسلام آباد( این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2013ءکے انتخابات میں ہمارے ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے گئے تھے مگر اب حالات مختلف ہیں ، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ، 2018ءکے انتخابات میں ہم سب میدان میں ہونگے ، بلال ، آصفہ اور میں خود انتخابی مہم چلائیں گے ، فافن کی رپورٹس تشویشناک ہیں ، ادارے توجہ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فافن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فافن کے وفد نے انتخابی عمل اور ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ پاﺅں باندھ دیئے گئے تھے، مجھے عدالت نے ایوان صدر سے نکلنے نہیں دیا،بلاول پڑھ رہا تھا ،یوسف رضا گیلانی کا بیٹا انتخابات سے چند روز قبل اغواءکر لیا گیا، ہماری پوری قیادت کو دہشتگردوں کے ذریعے انتخابی مہم سے روکا گیا،اب حالات مختلف ہیں ہم سب انتخابی میدان میں ہوں گے۔چیئرمن بلاول بھٹو،میں خود اور آصفہ انتخابی مہم چلائیں گے،اب کوئی کیانی اور افتخار چودھری فارمولہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چوری کیا،یہ کیسے ممکن ہے کہ نواز شریف ہر انتخاب میں دو تہائی اکثریت لے۔ آصف زرداری نے کہا کہ فافن کی رپورٹس تشویشناک ہیں ادارے توجہ دیں۔ایک کروڑ بیس لاکھ خواتین ووٹرز کا اندراج نہ ہونا ناقابل قبول ہے،بلوچستان کی کل آبادی کا صرف تیس فیصد ووٹر رجسٹرڈ اور 70 فیصد ووٹر کا اندراج نہ ہونا تشویشناک ہے۔الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ ادارے ایک ایک ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں ۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

