Author: admin

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات سے قبل میری فون کالز ریکارڈ کی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اوباما نے الیکشن سے ایک ماہ قبل ٹرمپ ٹاور میں میری فون کالز ریکارڈ کروائی تھیں لیکن انہیں اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایک ملک کے صدر کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ الیکشن سے قبل صدارتی امیدوار کی ٹیلی فون کال ریکارڈ کرے حالانکہ عدالت نے بھی ٹیلی فون ریکارڈ کرنے سے…

Read More

دمشق / بیروت / جنیوا(ویب ڈیسک)شام میں روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بمباری صوبہ حما کے گاؤں اوقایا ربات میں مویشیوں کی ایک مارکیٹ میں کی گئی، اس کے علاوہ روسی اور شامی جنگی طیاروں نے قدیم شہر تدمر کے شمال اور مشرقی علاقے میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ خبر ایجنسی کے مطابق شامی شہر منبج کے ارد گرد سیکیورٹی فورسز اور داعش کے شدت پسندوں میں شدید لڑائی کے باعث 30 ہزار افراد ہجرت کر گئے،…

Read More

کابل(ویب ڈیسک) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کے باوجود اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘پاکستان کے پاس ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر افغانستان کو ڈکٹیٹ کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں’۔سابق افغان صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ان خیالات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے فروری کے مہینے میں اٹھنے والی دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر 16 فروری کو پاک افغان سرحد غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی۔

Read More

کراچی(صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )فائنل سے قبل راشد لطیف کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیاہے۔دبئی سے کراچی پہنچنے پر ائیرپورٹ پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کراچی کنگزدلطیف نے پاکستان سپرلیگ پر سوال اٹھادئیے۔کرکٹ میں سٹے کے سوال پر راشدلطیف کاکہناتھاکہ مٹھی بند ہی رہے تو اچھا ہے۔ سٹہ لیگ کہا تھا اب بھی اپنے بیان پر قائم ہوں۔راشد لطیف نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کا کیس کہاں گیا۔بڑے نام آئے تھے، وہ کہاں گئے، فکسنگ کیس کا کیا بنا؟راشد لطیف نے مزیدکہاکہ عرفان اور ذوالفقاربابرکے علاوہ بھی مزید دوکھلاڑیوں کے نام آئے تھے،آئی سی سی بھی…

Read More

میکسیکو سٹی (اے پی پی) امریکی ٹینس سٹار ثام قیوری نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میکسیکو اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے رافیل نڈال کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں امریکا کے ثام قیوری نے سیکنڈ سیڈڈ سپین کے رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 7-6 رہا۔

Read More

لاہور (صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے حوالے سے جہاں پورا پاکستان خوش ہے وہیں غیرملکی کھلاڑی بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔برطانوی سپنر معین علی نے بھی لاہور میں فائنل کے انعقاد پر مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا ہے۔ معین علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹویٹر“ پر جاری پیغام میں کہا کہ فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں لیکن اس سے بھی زیادہ…

Read More

گال (این این آئی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 مارچ تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 مارچ تک گال جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 مارچ تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Read More

آکلینڈ (صباح نیوز) جنوبی افریقہ نے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمر کس لی ہے۔ پروٹیز کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیار ہے۔آخری ون ڈے میچ کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پانچویں ون ڈے میچ میں پروٹیز نے یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ ہر قسم کے دباو¿ میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیویز سے 2-3 سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ پروٹیز کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد…

Read More

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمو ں کے کھلاڑی شائقین کرکٹ کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے اور علی عظمت کے گانے پر جھومتے رہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں میدان کا چکر لگا رہی تھیں تو ایک شائقین کرکٹ نے احمد شہزاد کیلئے چترالی ٹوپی دی جسے کھلاڑی نے اپنے دوست مہمان کھلاڑی کے سر پر سجاد یا جبکہ جب ڈیرین سیمی میدان میں داخل ہوئے تو میدان میں شائقین کے نعرے گونج اٹھے۔ڈیرین سیمی نے ہاتھ ہلاکر سب کو خوش آمدید کہا جبکہ انہوں نے شائقین کرکٹ کے ساتھ سیلفیاں…

Read More

لاہور (خصوصی نامہ نگار‘کرائم رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی اختتامی تقریب میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے قذافی اسٹیڈیم میں اترنے کا شاندار مظاہرہ کیا،گلوکار علی ظفر ،فاخر اور علی عظمت سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کر کٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا۔پشاور زلمی کے غیر ملکی کر کٹرز ڈیرن سمی اور مارلن سیمولز اختتامی تقریب کے دروان گراﺅنڈ میں اکر جھومتے رہے اور اپنے مداحوں سے سیلفیاں بناتے رہے ۔ تفصیلات…

Read More

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف سے جب ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ میں کامیاب انٹری کے بعد بہت سی اداکارائیں ہالی ووڈ کا رخ کرنا چاہتی ہیں تاہم جب اداکارہ کترینہ کیف سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی آپ کو کس راستے…

Read More

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) ایکشن فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری۔ جنگی مناظر سے بھرپور فلم ”سینڈ کیسل“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سینڈ کیسل“ کی کہانی دو ہزار تین میں عراق جنگ کے دوران پیش آنے والے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے جس میں ایک فوجی کو پلاٹون کے ہمراہ ایسے خطرناک قصبے میں پانی کے تباہ حال نظام کی بحالی کے لیے بھیجا جاتا ہے جہاں قدم قدم پر دشمن کی توپیں آگ اگلتی دکھائی دیتی ہیں۔فلم کی ہدایات فرنینڈو کوئمبرا نے دی ہیں جبکہ وار اور ڈرامہ فلم میں…

Read More

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دو بڑے سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامر خان بہت جلد بھارت ٹی وی شو مہم ”نئی سوچ “ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دونوں اکٹھے اس شو کے میز بان ہونگے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور عامر خان 25 سالوں میں پہلی بار ایک ساتھ آ رہے ہیں۔لیکن وہ کسی فلم میں نہیں آرہے بلکہ ٹی وی کا سٹار پلس چینل اپنی ’نئی سوچ‘ مہم کے لیے دونوں ستاروں کو ساتھ لا رہا ہے۔ یہ دونوں’نئی…

Read More