Author: admin

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کرنے والے دشمنان انسانیت ہیں، توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے ،آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ترین شخصیات کی توہین کی سا زش قبول نہیں ، توہین رسالت اظہار آزادی رائے نہیں ، گھٹیا ترین اسلام مخالف سازش ہے،فیس بک اور سوشل میڈیا پر بیشتر توہین آمیز مواد بلاک کردیا گیا ہے ، ذمہ داران کی تلاش کے لئے کوشش جاری ہیں ، توہین آمیز…

Read More

گوادر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے تمام راستے بلوچستان سے نکلیں گے‘ پاکستان ایشیاءکا ٹائیگر بنے گا اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا‘ گوادر میں بہترین یونیورسٹی اورجدید ہسپتال قائم کیا جائے گا، یہاں کے عوام کے جوش وخروش میں امید کی بڑی کرن نظر آرہی ہے‘ حقیقی طور پر محسوس کررہے ہیں کہ گوادر کے لئے مثالی ترقی کا دور شروع ہو رہا ہے اور اس علاقے کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ جمعرات کو یہاں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی ایسا دن نہیں گزرتا…

Read More

واشنگٹن (آن لائن)امریکی ریاست ہوائی کی مقامی عدالت نے سفری پابندیوں سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسر ے سفری حکم نامے کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیتے ہوئے عملدرآمد سے اےک گھنٹہ قبل معطل کر دیا جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر س±بکی ا±ٹھانا پڑ گئی ،عدالت کے مطابق فیصلے کا اطلاق پورے ملک میں ہو گا۔ امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی نئی سفری پابندی کو شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل معطل کر دیا امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈیریک واٹسن کی جانب سے جاری…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارت تعلیم کے ادارے اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور چاروں صوبوں کے تعلیمی اعداد و شمار کی رپورٹ 2015-16ءکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں پیش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کی تمام اکائیوں پر سبقت لی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تعلیم کے میدان میں پنجاب کی حکومت کی…

Read More

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد میں پالتو کتے کے چھیڑنے پر مالک نے فائرنگ کرتے ہوئے چودہ سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔گزشتہ روز واقعہ تھانہ ملت ٹاون کی حدود میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر اعجاز ججی نامی چودہ سالہ بچہ بھیک مانگنے کی غرض سے کچی آبادی گیا جہاں اس نے گلی میں کھڑے ایک پالتو کتے کو چھیڑا تو اس کے مالک نے طیش میں آکر بچے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چودہ سالہ اعجاز سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔…

Read More

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز الیکشن کمیشن سے خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔شریف برادران اربوں کے اشتہارات دیکر پری پول ریگنگ کر رہے ہیں جس پر دونوں بھائیوں کے خلاف پٹیشن فائل کریں گے ۔عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز الیکشن کمیشن سے خارج ہونے کے بعدالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ آج سے سپیکر ایاز صادق کے…

Read More

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی لہر جاری ہے جہاں ایک تازہ واقعہ میں اریزونا میں واقع مسجد کو نشانہ بنایا گیا اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے۔ مشتبہ شخص جو یونیورسٹی آف اریزونا کا ٹی شرٹ اور سیاہ ٹوپی پہنے ہوئے تھا، اسلامک سنٹر ٹسکن میں 3:30بجے شب داخل ہوا۔ اس نے یہاں رکھے ہوئے قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی کی۔ سنٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامک سنٹر آف ٹسکن میں توڑپھوڑ مچائی گئی۔ تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ خاتون ترجمان نے…

Read More

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سعودی عرب میں ہماری فوج کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جا سکتی یمن تنازعہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دو اسلامی ملکوں کے تنازعہ میںملوث ہونا پاکستان کے لیے مناسب نہیں ،یہ بات حتمی ہے کہ سعودی عرب اور یمن کے تنازع میں ہم شریک نہیں ہونگے۔دو اسلامی ممالک کے تنازعہ میں نہ پڑنے کی پارلیمنٹ سے واضح ہدایات ہیں ہمارا سعودی عرب سے 1982ءسے فوجیوں سے متعلق ایک معاملہ طے ہے ہمارے تقریباً 1200 فوجی…

Read More

بیجینگ (نیوز ایجنسیاں)چین میں پارکنگ کا نیا خود کارسسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت گاڑی کی پارکنگ اور اس کی واپسی خودبخود ہوگی۔دنیا کے بہت سے ملکوں میں پارکنگ بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے، تاہم چین کے جدید پارکنگ سسٹم سےاس مسئلے سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بس اپنی کار سسٹم کے مخصوص حصے پر لاکر پارک کردیں ،خودکار نظام آپ کو ٹکٹ دے گا اور گاڑی کو زیر زمین مناسب جگہ پارک کردے گا۔واپسی پر ٹکٹ اسکین کیا جائے گا ،جس کے بعدپارک شدہ جگہ سے آپ کی گاڑی آپ تک پہنچادی جائے گی۔

Read More

واشنگٹن ، ٹورنٹو(آن لائن)امریکا اور کینیڈا میں شدید برف باری کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی امریکامیں برفانی طوفان سے اب تک 6افرادہلاک ہوچکے ہیں۔شمال مشرقی امریکامیں30انچ سےزیادہ برف پڑچکی ہے۔رواں ہفتے7900سےزائدپروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس خراب موسم کی وجہ سےکئی اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ادھر مشرقی کینیڈا میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا بر ف باری کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں اب تک 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔شہر میں 70 ہزار سے زائد…

Read More