- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: admin
کوئٹہ (صباح نیوز)سابق سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ڈپٹی منیجر عبدالقاسم بلوچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم میں بلوچستان کے بسم اللہ خان کو ایک میچ بھی نہیں کھلایا گیا،بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔پی سی بی کا بلوچستان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے،40لاکھ آبادی کے شہر کوئٹہ میں قاسم سٹیڈیم واحد کرکٹ گراونڈ ہے جہاں کلب کرکٹ کھیلی جاتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میںعبدالقاسم بلوچ کاکہناتھاکہ پی سی بی بلوچستان میں کرکٹ کے…
پشاور(صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔ گورنر ہاﺅس پہنچنے پر ٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور فرنچائز مالک جاوید آفریدی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ اتوار کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ ٹو کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم نے گورنر ہاوس پشاور میں پہنچی جہاںٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے بھی…
سان فرانسسکو(صباح نیوز) باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پریوں جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ عامرخان کے اہلخانہ اور اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان چند ماہ قبل ایک نہ ختم ہونے والا تنازع شروع ہوا جو تاحال ختم ہی نہیں ہوا اور اب ایک مرتبہ پھر فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں کو نشانے پر رکھ لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔فریال مخدوم کا انٹرویو میںکہنا تھا کہ لباس کے معاملے میں شروع سے ہی بہت زیادہ آزاد خیال ہوں ۔لیکن مسلمان ہوں اور اپنے لباس کی…
رانچی (اے پی پی) بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف رانچی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، میچ کے چوتھے روز میزبان بھارت نے پہلی اننگز 152 رنز کی برتری کے ساتھ 603 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، چیتشوار پجارا نے 202 اور وردھیمن ساہا نے 117 رنز بنائے، پیٹ کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، آسٹریلیا کی 23 کے مجموعے پر 2 وکٹیں گر گئیں، اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے 129 رنز درکار ہیں، دونوں وکٹیں جدیجا نے حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو رانچی میں ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل…
کراچی (بی این پی ) شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست کو نظر انداز کرکے ملکی مفاد کا فیصلہ ہونا چاہیے، ہمارے دشمن بڑھ رہے ہیں اور دوست کم ہوتے جارہے ہیں۔ اگرانگلینڈ میں سپاٹ فکسنگ پرمثال قائم کردی جاتی تو یہ پی ایس ایل سکینڈل نہ ہوتا۔کرکٹ میں کرپشن ختم کرنے کےلئے پروفیشنل کھلاڑیوں کو ذمہ داری اداکرنا ہوگی۔اپنے ایک انٹرویو میںشاہد آفریدی کا سپاٹ فکسنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے مثال قائم نہیں کی اس لیے ایسے واقعات ہور ہے ہیں
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ روئیں مت ،نیب کو کرپشن کا جواب دیں،رونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب کام کرنے کا وقت گزر گیاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان پر کوئی الزام لگتا ہے تو وہ رونے لگ جاتے ہیں، دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔خان صاحب نے ساڑھے تین سال میں 25بلیئن یو ٹرن لیے ،ان کو جہاں کہیں موقع ملتا ہے وہ…
اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کیلئے احتساب کے الگ الگ پیمانے ہیں‘ نیب نے سب کارروائیاں سندھ میں کی ہیں کیا پنجاب پاکستان میں نہیں آتاپنجاب میں کیوں کارروائیاں نہیں ہوتیں‘ نیب کی کیا مجال ہے کہ پنجاب میں گھس کر دکھائے‘پیپلز پارٹی کے لوگوں کا احتساب تو کیا جاتا ہے مگر شریف فیملی کیخلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا‘ میرا نام ای سی ایل میں پہلے ڈالا گیا ‘ ریفرنس بعد میں بنایا گیا‘ اگر میرا نام بغیر کسی نوٹس کے ای…
channel5headlines by channel5-pakistan
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور رشین فیڈریشن کے مابین کئی دہائیوں سے معاشی تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک کے مابین بارٹر سسٹم کے ذریعے بھی تجارت ہوتی رہی ہے۔ تاتارستان کے ساتھ بھی پاکستان کے معاشی تعلقات موجود ہیں اور 1999 میں پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے تاتارستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان اور تاتارستان کے مابین دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے کے بڑے مواقع موجود ہیں اور دونوں ممالک زراعت، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، پیٹرو کیمیکل، لائیوسٹاک، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید…
لاہور (خصوصی رپورٹ) نعوذ باللہ، جنت پاکستان پارٹی کا سربراہ اثر الاسلام دین اسلام کی عجیب و غریب توہین آمیز تشریحات لے آیا، بکواس کرتا ہے کہ موجودہ اسلام کے تمام مکاتب گمراہ ہیں۔ تمام تشریحات اور متراجم غلط ہیں۔ مذہب اسلام کی تمام تفسیریں اور متراجم عرب ملوکیت نے اپنے اقتدار کے لئے بنائیں۔ خود کو ڈاکٹر اثرالاسلام اور جنت پارٹی کا سربراہ کہنے والے شخص کی امریکہ میں بیٹھ کر متنازعہ اور اشتعال انگیز تقاریر سوشل میڈیا پر سامنے آ گئیں۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعت 2011ءمیں رجسٹرڈ کروائی، پارٹی کا پتہ: آفس نمبر گیارہ، فرسٹ فلور ذیشان…
لاہور (وقائع نگار) روزنامہ خبریں نے دین، اسلام اور قوم کی خدمت کا کام باحسن خوبی سرانجام دیاجو اللہ اور نبی اللہ کی نگاہ کرم کا حقدار ہو گا۔ ”خبریں“ اور اس کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے حسب روایت محب دین اورحب الوطنی کا کردار ادا کیا اس جذبہ ایمانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جھوٹی نبوت کے دعویدار اکثر لوگ نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا اور شیزوفینیا کے مریض ہوتے ہیں ورنہ اسلام اس معاملہ میں” میجر پینلٹی “کا حکم جاری کرتا ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے راست اقدام کیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات…
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیا ہے جس کے بےن الاقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں‘ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی‘ سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس بارے منفی پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ کرپشن اور بدعنوانی کی لعنت نے ملکی ترقی کا راستہ روکے رکھا جس کے خاتمہ کیلئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوان…
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس کل (پیر کو) وزیر اعظم ہاﺅس میں طلب کرلیا ہے ، فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، پاناما ایشوز سمیت اہم امور پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غوروغوض کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بحیثیت پارٹی صدر پارٹی کی پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس بلا لیا ہے ،اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پارٹی کے تمام پارلیمانی رہنماﺅں کو آگاہ کردیا ہے ۔یہ اجلاس پیر کی صبح 11 بجے ہوگا…
