- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: admin
لاہور(صدف نعیم سے)صوبائی وزیر ملزم سبطین خان کے بعد 3 دیگر شریک ملزمان بھی غیرقانونی ٹھیکہ فراہمی میں معاونت کے الزام میں گرفتار،گرفتار ملزمان میں سابقہ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ ملزم امتیاز احمد چیمہ شامل دیگر شریک ملزمان میں سابقہ جنرل مینجر ملزم محمد اسلم اور چیف انسپکٹر مائنز پنجاب ملزم عبدالستار بھی گرفتار ،ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کے چنیوٹ آئرن عور کی کان کنی کا ٹھیکہ مبینہ من پسند اور معمولی نوعیت کی کمپنی کو نوازا،ملزم سابقہ سیکرٹری امتیاز احمد چیمہ نے مرکزی ملزم سبطین خان کے کہنے پر ٹھیکہ منظور کیلئے…
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سنی دیول نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سے 16 سالہ ناراضی پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے انٹرویو میں شاہ رخ خان اور فلم ساز یش راج سے رنجشوں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ 1993ءمیں فلم ’ڈر‘ کی شوٹنگ جاری تھی جہاں ایک سین میں شاہ رخ خان کو مجھے چاقو مارنا تھا اس سین پر مجھے اعتراض تھا اور میں نے اپنا یہ اعتراض یش راج جی کے سامنے بھی رکھا اور انہیں بتایا کہ میں فلم میں کمانڈو ا?فیسر کا کردار ادا کر رہا ہوں جوکہ ایک…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے لئے 25 یا 26 جون کی تاریخوں پر غور کیا گیا اور اس کے مقاصد اور ایجنڈے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔دونوں رہنماﺅں نے بجٹ منظوری روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ن لیگ حتمی تاریخ کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ملاقات میں طے کیا گیا کہ…
کراچی(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نئی سطح پر پہنچ رہا ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں اور آئے روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کررہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرزکا اضافہ ہوا اور…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل (این ڈی سی) تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر تجارت، وزیراعظم کے سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری منصوبہ بندی اور سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔کونسل کے اجلاسوں میں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وزراءاور دیگر کو شرکت کے لیے بوقت ضرورت دعوت دی جائے گی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نیشنل ڈویلپمنٹ…
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے تیل بردار بحری جہازوں پر تازہ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنے مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج عمان میں جمعرات کو 2 تیل بردار ٹینکروں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد امریکا نے اپنے مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں امریکا نے ایران پر جوہری توانائی کے عالمی معاہدے سے روگردانی کرکے ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا الزام عائد کرکے قطر میں اپنی فوجی بیس میں فائٹر طیارے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سود سے پاک نظام کی طرف بتدریج پیش رفت کی جائے اور تمام سرکاری اداروں کے اکاﺅنٹ اسلامی بینکوں میں رکھے جائیں، یہ سود سے…
سوئزرلینڈ(ویب ڈیسک)اگر آپ موبائل فون کی چوری سے پریشان ہیں تو جان لیجئے کہ یہ وبا پوری دنیا میں عام ہے۔ تاہم جنوبی ایشیا کی طرح موبائل چھینے نہیں جاتے بلکہ جیب یا پرس وغیرہ سے نکال لیے جاتے ہیں۔ اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ایرکسن کمپنی نے ایک نیا سسٹم بنایا ہے جس میں فون خود کو کسی اُچکے سے بچانے کی کوشش کرے گا۔اس میں نصب سینسر گھبرائے ہوئے چور کے دل کی دھڑکن نوٹ کرتے ہوئے احساس کرسکے گا کہ اٹھانے والا اس کا مالک ہے یا کوئی اٹھائی گیرا آن پہنچا ہے۔سویڈن کی ایرکسن کمپنی نے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان قرض کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 91 کروڑ80 لاکھ ڈالرکاقرضہ فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جب کہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاماہتو ایلنگوان نے دستخط کئے ہیں۔عالمی بینک سے ملنے والے 40 کروڑ ڈالر ریونیو بڑھانے کے پروگرام کے لئے ہوں گے، ٹیکس بیس بڑھائی جائے گی اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اصلاحاتی پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی 2 جون کی یک طرفہ خبرپرباضابطہ احتجاج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی 2 جون کی بے بنیاد اوریکطرفہ خبروں پر19 صفحات پر مشتمل احتجاجی ڈوزیئر بی بی سی کے نمائندے کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکومت پاکستان نے موقف اختیارکیا کہ بی بی سی کی خبر میں فریقین کا موقف نہیں لیا گیا جوکہ بی بی سی کی ادارتی پالیسی کے خلاف ہے، تجزیئے سے واضح ہوتا ہے کہ خبرمیں جانبداری کا مظاہرہ کیا…
لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا مہنگائی بڑھنے کا اعتراف دراصل عوام کے مزید استحصال کا اعلان ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، صوبائی اور وفاقی بجٹ غریب مار بجٹ اور عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے پوسٹ بجٹ اثرات کے حوالے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ میں پنجاب کے بڑے شہروں میں ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے مگر…
ماسکو(ویب ڈیسک) روسی خطے اورل کے ایک دیہات لیزوریوی کے باشندے سیاہ مکھیوں کے حملے سے شدید پریشان ہیں۔ یہ مکھیاں کسی آفت کی طرح ہر جگہ موجود ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی کسان نے اپنے کھیت میں قدرتی کھاد کے طور پر مرغیوں کی بیٹ پھیلادی اور اس کے چند گھنٹوں بعد مکھیوں نے وہاں ڈیرہ بسالیا۔ اس کے بعد گویا مکھیاں آسمان سے ٹپکنے لگیں کیونکہ مکھیوں کی بیٹ سے بھرا کھیت ان کے لیے ایک بہترین مسکن بن گیا تھا۔ یہاں انہوں نے اس جگہ اپنی نسل بھی بڑھانا شروع کردی۔اب یہ حال…
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد افسردہ پاکستانی مداح کو گلے لگالیا اور تسلی دی۔بھارت سے میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی نے کروڑوں پاکستانیوں کا دل توڑ دیا، بالخصوص گراﺅنڈ میں موجود پاکستانی مداحوں کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی نے بے حد مایوس کیا، بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے گراﺅنڈ میں موجود تھے اور جب رنویر نے پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستانی مداح کو مایوس دیکھا تو فوراً گلے لگاکر تسلی دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ…
