دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں دس ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ویمن ٹی 20 ورلد کپ کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلا دیش گروپ ون کا حصہ ہیں، پاکستان ، بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آئرلینڈ گروپ ٹو میں شامل ہیں۔
ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 12 فروری کو ہوگا، 15 فروری کو قومی ٹیم آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی، 19 فروری کو پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ 21 فروری کو ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

