لاہور: (ویب ڈیسک) سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے اثرات تاحال باقی ہیں، ٹرین ڈرائیور اور عملے نے ریلوے ٹریک کو ناقابل استعمال قرار دے دیا ہے۔
ریلوے حکام نے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرینوں کی بکنگ آج سے 20 اکتوبر تک روکنے جبکہ مختلف ٹرینوں کی بکنگ کرانے والے مسافروں کو فل ری فنڈ دینے کی ہدایت کر دی ہیں جن ٹرینوں کی بکنگ بند کی گئی ان میں شالیمار، شاہ حسین تیزگام، عوامی ایکسپریس و دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے اور ایک ساتھ ٹرین آپریشن مکمل شروع کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ریلوے ظفر زمان نے پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے معطل کئے گئے ریلوے آفیسر طارق لطیف کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے آفیسر طارق لطیف نے استحقاق کمیٹی کی جانب سے معطل کئے جانے پر استعفیٰ چیئرمین ریلوے کو بھجوایا تھا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

