دبئی: (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں کی فہرست میں بابراعظم کو بھی شامل کرلیا۔
آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے ڈریم ورلڈ الیون کیلئے ٹاپ 5 ٹی 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس میں پہلے نمبر پر آسٹریلوی جارحانہ بیٹر ڈیوڈ وارنر کو قرار دیتے ہوئے گلکرسٹ نے کہا کہ وارنر ایک اٹیکنگ کرکٹر ہے اور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ٹیم کیلئے جاندار آغاز کرتے ہیں۔
ایڈم گلکرسٹ نے ٹاپ فائیو کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم کو دوسرے نمبر پر منتخب کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ورسٹائل کرکٹر ہے جو ہر فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، میرے خیال میں وہ ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
گلکرسٹ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا، چوتھے نمبر پر افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان اور ٹاپ فائیو کے پانچویں نمبر پر انگلش کپتان جوز بٹلر شامل ہیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

