اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے حکومت پر سخت تینقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو پہلے سیلاب نے تباہ کیا، اب حکومت نہیں پوچھ رہی ہے۔
سینئر سیاستدان سینیٹر کامل علی آغا نے ایوان بالا (سینیٹ) میں کسانوں کے احتجاج پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسان اپنے گھر بار چھوڑ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسان واویلا کر رہے ہیں، چیخیں مار رہے ہیں لیکن انہیں روزآنہ کی بنیاد پر صرف مذاکرات کا لولی پاپ دیا جا رہا ہے۔
ق لیگی رہنما سینیٹرکامل علی آغا نے سینیٹ میں مطالبہ کیا کہ کسانوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں اور ان کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

