کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پی ایم ایس اے نے دو کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔
پی ایم ایس اے کے انٹیلیجنس بیس کارروائی کے دوران اسمگلرز نے کشتی کو آگ لگا دی، پی ایم ایس اے کی بروقت کارروائی سے عملے کو بچالیا گیا جبکہ 8 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق کارروائی کے دوران ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی 15 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی جبکہ کشتی اور ہزار کلو گرام کرسٹل آئس سمندر میں ڈوب گئی۔
پی ایم ایس اے کی دوسری کاروائی میں بھی مشکوک کشتی سے 40 لاکھ مالیت کی 28 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

