مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خطاب کے بعد شروع ہوئی اور انہوں نے وزیر اعظم سردارتنویر پر الزام عائد کیا کہ وہ عمران خان کو پیسے دیکر اسمبلی میں آئے ہیں۔
پیسے دینے کے الزام پرحکومتی اراکین نے احتجاج کیا اور ارکان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پرموبائل فون دے مارا۔
واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں اسمبلی بلڈنگ پہنچ گئے اور اسمبلی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور راجہ فاروق حیدر پر حملہ کرنے والے رکن اسمبلی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے دلائی کے مقام پرکوہالہ مظفرآباد اور ور مظفرآباد ،اسلام آباد شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔
بعد ازاں پی ٹی آئی رکن فہیم ربانی نے ویڈیو بیان میں راجہ فاروق حیدر سے معذرت کرلی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

