اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کے تناظر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیتے ہوئے قیمتوں کے تعین میں درپیش مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے حکام نے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو سیلاب زدگان میں امدادی اشیا کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امدادی کارروائیوں میں در پیش مسائل کو حل کیا جائے۔
انہوں نے سیلاب کے تناظر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کے تعین میں درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ امدادی کارروائیوں میں شامل افراد کی سکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے ۔امدادی رقوم کی ادائیگی میں کٹوتی کی شکایات کی روک تھام کی جائے۔ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

