ایڈن برگ: (ویب ڈیسک) ایک اسکاٹش ایتھلیٹ نے یونی سائیکل(ایک پہیے والی سائیکل) پر سوار ہو کر 68 کلو وزنی باربیل سر سے اوپر اٹھا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایڈن برگ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جوش اولڈ کا کہنا تھا کہ یونی سائیکل پر سوار ہو کر بار بیل کے ذریعے سر سے اوپر سب سے زیادہ وزن اٹھانے کا آفیشل ریکارڈ اب ان کے نام ہے۔
جوش اولڈ، جو پیشہ ور یونی سائیکلسٹ اور ایک ٹی وی سیریز ننجا واریئر میں کوچ ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو کووڈ کی عالمی وباء کے دوران یہ سِکھایا کہ اپنی دونوں عادات یعنی ایک پہیے والی سائیکل چلانا اور ویٹ لفٹںگ کو کس طرح یکجا کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہونے سے قبل ان کو اس کی تیاری میں تقریباً 6 ہفتے لگے تھے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

