سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو تیار رہنے کا گرین سگنل دے دیا گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، الیکشن کمیشن چاہے تو اراکین کی ریٹائرمنٹ سے 30روز قبل بھی الیکشن کرا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کی تیاریاں جلد مکمل کر لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات فروری میں ہی کرائے جا سکتے ہیں، عام طور پر اراکین کے ریٹائرڈ ہونے سے ایک ہفتہ قبل الیکشن کرائے جاتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن چاہے تو اراکین کی ریٹائرمنٹ سے 30روز قبل بھی الیکشن کرا سکتا ہے۔بتایا گیا کہ 12سے 15فروری کو انتخابات کی تجویز زیر غور ہے، اپوزیشن استعفے دے کر حکومت اور الیکشن کمیشن کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے، استعفوں کی صورت میں الیکشن کمیشن 60دن میں ضمنی انتخاب کرنے کا پابند ہے، جبکہ ضمنی انتخاب کے نتیجے میں کامیاب امیدواروں کی مدت 13مارچ تک ہی ہوگی۔الیکشن کمیشن کو آئندہ 6 سال کیلئے مقررہ مدت میں نئے انتخابات کرانے ہوں گے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

