آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال، امریکا نےافغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) امریکا نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کے کردار قابل تحسین قرار دے دیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی ناظم الامور نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ امریکی ناظم الامور نے کشیدگی کم کروانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار قابل ہے۔ امریکی ناظم الامور نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان امن عمل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
