کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی ائیر لائنز میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔ ملک کی سستی ترین ائیر لائن “فلائی جناح کا آغاز کردیا گیا۔
پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کی افتتاحی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔
پرواز 9P672 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے دوپہر 1 بج کر 11 بجے ٹیک آف کیا۔
فلائی جناح نے اپنی پہلی پرواز کے لیے ایئر بس اے 320 کا استعمال کیا ہے جوصرف 3 سال پرانا طیارہ ہے۔یہی طیارہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد مہمان مسافروں کو واپس لے کر کراچی جائے گا۔
فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

