لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ناکام مارچ قرار دیدیا۔
اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد دوسرے شہروں نے بھی عمران خان کا لانگ مارچ مسترد کر دیا، عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد چند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا، لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسے ہی ناکامی ہوتی ہے، لانگ مارچ کے دوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ لانگ ڈرائیو سے لوگوں کے واپس جانے پر فتنہ پھر بھاگ گیا، عمران خان بندوقوں سے انقلاب لانے اور لاشیں گرانے کا گھناؤنا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے بچائیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

