لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے وسائل اور مخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور میاں حسن یوسف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران میاں طارق محمود اور میاں حسن یوسف نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جس پر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد پر میاں طارق محمود کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد عبادت سے کم نہیں، صاحب ثروت افراد نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دل کھول کر معاونت کی ہے، حکومت پنجاب اپنے وسائل اورمخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کر رہی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے لئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

