لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ پاکستان کیلئے آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دورہ پاکستان پر آئی آئرش ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی، تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
آئرلینڈ کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، لاؤرا ڈیلانی آئر لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کی کپتانی کریں گی، ون ڈے میچز 4 ، 6 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

