پرتھ: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پرتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر دکھ ہوا۔اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے ہو یا ندرلینڈز ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکے آتی ہیں۔دونوں میچز میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کی مگر کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہیں بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں۔ آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

