لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا۔ دوران پرواز ہی کیک کاٹا اور تصویریں بنائیں۔
قومی کرکٹ ٹیم نے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈنے کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کی سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
کھلاڑیوں نے شاداب کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویر بنا کر خوب لطف اٹھایا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے گزشتہ روز نیوزی لینڈ پہنچی ہے۔پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیریز کا حصہ ہوں گی
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

