اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز لندن روانگی کے لئے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں اور ایئرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز نے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی، ن لیگی نائب صدر کے ہمراہ ان کی ذاتی ملازمہ بھی ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا، مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

