واشنگٹن: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیردفاع لائیڈ جیمز آسٹن، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےدورہ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن، مشیر قومی سلامتی اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقاتیں کیں، دوران ملاقات آرمی چیف نے سیلاب زدگان کیلئے تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا عالمی شراکت داروں کی مدد سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی جلد بحالی ممکن ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی پرافسوس کیا اور کہا کہ متاثرین کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتے ہیں کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے دوچار ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعاون جاری رکھیں گے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

