راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پشاور میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیشت گردوں نے حسن خیل کے علاقے میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علاقے کاکلیئرنس آپریشن جاری ہے
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

