نیو اورلینز: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے 16.4 فِٹ لمبا بھنڈی کا پودا اُگا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلیننز سے تعلق رکھنے والے جیک سوئینے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ جب اس پودے کی لمبائی گھر سے زیادہ ہوئی تو انہیں لگا کہ یہ ممکنہ طور پر عالمی ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
سوئینے نے پودے کی لمبائی کے حوالے سے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرا دیے ہیں اور حال ہی میں ادارے کی جانب سے بتا دیا گیا ہے کہ ان کا بھنڈی کا پودا دنیا کا سب سے لمبا بھنڈی کا پودا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پودے کے اوپر رسی باندھی ہوئی ہے تاکہ بھنڈیاں اتارنے میں مدد مل سکے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

