کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں دندناتے مسلح ملزمان نے ایک اور شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہری زبیر کو قتل کردیا، لواحقین کے مطابق مقتول زبیر علی الصبح نوکری سے نائٹ ڈیوٹی کرکے واپس آرہا تھا، گھر کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔
مقتول بچوں کو سسرالیوں کے گھر سے واپس لینے جارہا تھا، راستے میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نااہلی چھپانے کے لئے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتی رہی، تاہم رواں سال 75 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

