لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور نائب صدر مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے دستاویزات پر دستخط کئے جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کئے بغیر عدالت سے روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نہیں ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

