ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بزرگ عبادت گزاروں اور معتمرین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کو آسانی اور آرام مہیا کرنے کے لیے ایک سہولت پروگرام ’’توقیر‘‘ ترتیب دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی اتھارٹی نے ’’توقیر‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا جس کا مقصد بزرگ معتمرین اور عبادت گزاروں کو مکمل عزت و اکرام کے ساتھ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توقیر پروگرام کے تحت بزرگوں کو دونوں مقدس مساجد میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات سمیت کئی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
جنرل پریذیڈنسی کے مطابق اس پروگرام کا افتتاح شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کیا جس کا مقصد معمر افراد کی عبادت ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اور انہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کے عمرے کو یادگار بنانا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

