ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی پارلیمنٹ نے یوکرین کے 4 علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی منظوری دے دی۔
جمعےکو روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکی دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔
آج روسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنےکے قانون کی منظوری دی گئی۔
یوکرین کے علاقوں خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپور زیا میں منعقدکیےگئے ریفرنڈم کے بعد روس میں ضم کیا گیا ہے، یہ علاقے روس نے حالیہ جنگ میں حاصل کیے ہیں۔
روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے یوکرین کے ان چاروں علاقوں میں ہونے والے ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں فیصلہ دیا گیا تھا۔
ریفرنڈم کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں، پانچ روز جاری رہنے والی پولنگ کے نتائج کو یوکرین اور مغربی ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ضم کردہ علاقوں کا رقبہ یورپی ملک پرتگال اور بلغاریہ سے زیادہ ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

