ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ ملائیشیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 57 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان اور نویں اوور میں ہدف پورا کر لیا۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اتری۔ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویمنز ایشیا کپ 23-2022 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان، بھارت، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔
قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 3 اکتوبر کو بنگلہ دیش، تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ، چوتھا میچ 7 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، پانچواں میچ 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جبکہ چھٹا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ 4 ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل مقابلے 13 اکتوبر جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

