جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 129افراد مارے گئے، سیکڑوں افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملانگ کے علاقے میں کھیل کا میدان مقتل گاہ بن گیا، اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پرسی بایا نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے میچ اپنے نام کیا۔
ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سیکڑوں مداح سٹیڈیم میں داخل ہوگئے، تماشائیوں کی لڑائی کے دوران مشتعل مداحوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کرنا شروع کر دیئے۔
سٹیڈیم میں پولیس اور فٹبال فینز کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 127 اموات ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، مشرقی جاوا میں فٹبال لیگ میچز ایک ہفتے کیلئے معطل کر دیئے گئے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

