لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا، چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے کی بڑی تیاریاں مکمل ہوگئیں، زندہ دلان کے شہر لاہور میں سنڈے ’’فُل فن ڈے‘‘ ہوگا۔
قذافی سٹیڈیم کا تاریخی میدان ایک اور اہم معرکے کا میزبان بننے کیلئے تیار ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی 20 میچز کا فیصلہ کن امتحان رات ساڑھے 7 بجے ہی شروع ہوگا، سیریز تین تین سے برابر ہے، گذشتہ روز ٹیموں نے مکمل آرام کیا اب پورے جذبے کے ساتھ اِن ایکشن ہوں گی۔
قومی ٹیم نے فُل اسٹرینتھ کے ساتھ میدان آنے کا پلان بنا لیا، محمد رضوان مکمل فِٹ، حارث رؤف بھی پرجوش، کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
مہمان کھلاڑیوں نے بھی آخری مقابلے میں جیت کی ٹھان لی ہے، ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے بڑی کامیابی پر دونوں ٹیموں کی نظریں مرکوز ہیں۔
دوسری جانب کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر آخری میچ کیلئے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ایس پیز،ایس ڈی پی اوز سمیت 11 ہزار سے زائد پولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

