کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور ان کی مبینہ گرفتاری کی کوششوں کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان نے کراچی میں احتجاج شروع کر دیا۔
کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 60 سے 70 گاڑیوں کا قافلہ کارساز کی طرف سے شارع فیصل پر صدر کی طرف جاتے ہوئے نرسری کے مقام پر رک گیا۔
اس مقام کے قریب پاکستان تحریک انصاف کا دفتر بھی ہے، احتجاجی کارکنان کی وجہ سے شارع فیصل کے ائیرپورٹ سے صدر جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
ٹریفک پولیس ہیلپ لائن کے مطابق احتجاج کب تک جاری رہتا ہے اس بارے میں کچھ معلومات نہیں تاہم شہریوں کو متبادل راستوں کی طرف گامزن کیا جا رہا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

