ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں۔
مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ میں نے ان کے ساتھ دو فلاپ فلمیں بنائیں لیکن میری ان ناکامیوں کا شاہ رخ نے کبھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ بہت محبت و عزت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ بہت فیاض، سخی، باہمت اور عظیم انسان ہیں۔
واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے شاہ رخ کو بطور ہیرو کاسٹ کرکے 1996 میں چاہت اور 1998 میں ڈپلیکیٹ بنائیں لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئیں۔
مہیش بھٹ نے شاہ رخ خان کو بڑا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس قسم کے لوگ نہیں بناسکتے، وہ بالکل الگ اور غیر معمولی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

