اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔ سابق وزیراعظم پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔
ترجمان کے مطابق عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

