لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔
لاہور میں ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی پر مریم نوازکا گلا بالکل جائز اور درست ہے، یہ اتحادیوں کی حکومت ہے سب کو آن بورڈ لیکر چلنا پڑتا ہے،25مئی کے واقعات کے بعد کابینہ کو درخواست کی تھی اس کے خلاف میوٹنی اوراسے گرفتار کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کابینہ نے فیصلہ کرنے کے بجائے معاملہ سب کمیٹی کوبھیج دیا تھا، کل کابینہ نے فیصلہ کیا اب اس معاملے کواٹھایا جائے گا، پارلیمنٹ اس کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

