لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سےبڑی ریل ہڑتال آج کی جارہی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پرمذاکرات میں ناکامی کےبعد کی جارہی ہے۔
یہ ہڑتال ایسےوقت ہو رہی ہےجب برمنگھم میں کنزرویٹوکانفرنس جاری ہے، مطالبات کے حق میں ریلوےسروس کے40ہزارملازمین ہڑتال کررہےہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ہوگی،لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبراکے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پربھی ٹرینیں نہیں چلیں گی جب کہ بہت سےعلاقوں میں ٹرین کی براہ راست سروس نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ گرینڈ سینٹرل ٹرین سروس بھی ہڑتال پر ہے جس کے باعث یارکشائراورلندن آنے اور جانے والوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

