کراچی : نیو کراچی صبا سینما کے قریب بوائلر پھٹنے سے دھماکا ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے۔
جی این این کے مطابق نیو کراچی صبا سنیما کے قریب دھماکا ہوا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور ہر واقع بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
