جنوبی پنجاب میں سازش کے تحت کپاس کی جگہ گنے کی فصل کو بڑھاوا دیا گیا
ملتان ،پاکستان کی معیشت میں کپاس کی فصل کا ہمیشہ بنیادی رول رہا ہے مگر بد قسمتی سے کچھ حکمرانوں نے ذاتی کاروبار پر ملکی مفاد قربان کر دئیے۔ملکی معیشت کے سدھار کا انحصار صرف زراعت سے وابستہ ہے۔یہ باتیں معروف صنعتکار
خواجہ جلال الدین رومی نے ایڈیٹر ”خبریں "و سی ای ا”و چینل ۵ "امتنان شاہد نے گفتگو میں کہیں جبکہ ایڈیٹر "خبریں "امتنان شاہد نے کہا کہ محمود گروپ کے فلاحی کام قابل ستائش ہیں۔خصوصاًصحت کے شعبے میں غریب مریضوں کی امداد اور ہسپتالوں میں تعمیراتی کام جدید آلات اور ادویات کی فراہمی قابل ذکر ہے۔سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس موجودہ صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس خواجہ جلال الدین رومی نے ایڈیٹر روزنامہ خبریں امتنان شاہد کے اعزاز میں اپنے گھر میں پر تکلف ظہرانہ دیاجس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے چند صنعتکار بھی تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ جلال الدین رومی نے ایڈیٹرخبریں امتنان شاہد کو بتایا کے جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل کو ایک سازش اور ذاتی مفاد اور کاروبار کو پروان چڑھانے کیلئے حکمرانوں نے برباد کر دیا۔
جس سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے صرف ضلع وہاڑی کی پیداوار پورے سندھ کی کپاس کے برابر ہوتی تھی۔کپاس کو وائٹ گولڈ کا نام دیا جاتا تھااور ملکی معیشت میں اس فصل کا بڑا شیئر تھا۔مگر ایک سازش کے تحت پہلے کپاس کے بیج،کھاد اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کی گئی۔جس سے پیداواری صلاحیت کم ہوئی اور پھر کپاس کی جگہ گنے کی فصل کو پروان چڑھایا۔اور غیر قانونی طور پر شوگر ملیں کاٹن ایریا میں لگا دی گئی۔ایک اور بات کے ہسپتالوں میں جدید تعمیراتی کام اور جدید آلات کی فراہمی کے علاوہ مشکل گھڑی میں مفت ادویات فراہم کرتے ہیں۔وہ قابل ستائش ہیں۔ظہرانے میں میاں احسن رشید شیخ ،نامور کالم نگار و شاعر خالد مسعود خان اور ڈاکٹر آصف قریشی بھی موجود تھے
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

