(ویب ڈیسک):چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رياست کيلي فورنيا ميں ايک چينی نژاد محقق يوآن ٹينگ کی ضمانت پر رہائی کی درحواست کو بھی حال ہی ميں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ریسرچ کی غرض سے امریکا میں مقیم چینی شہریوں کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ چینی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی قدم اُٹھانے کے لیے آزاد ہوگی۔
سلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم نے کورونا کےباعث افغانستان میں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان جلد کورونا کی صورتحال پرقابو پالےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے اشرف غنی کو کورونا سےانسانوں کو بچانے اور معیشت کی بہتری کے اقدامات سےآگاہ کیا اور وبا کے سدباب کے لیےحکومت پاکستان کی کوششوں سےبھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کورونا کےباعث افغانستان میں اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغانستان جلد کورونا کی صورتحال پرقابو پالےگا۔
دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغان امن عمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نےامن عمل میں پاکستان کےمثبت کردارپرروشنی ڈالی۔
افغان امن عمل سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خطےکیلئےانتہائی ضروری ہے افغان امن عمل میں امریکاطالبان معاہدےکا اہم کردار ہے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کراچی(ویب ڈیسک): مایہ ناز اداکار حمزہ علی عباسی اوراداکارہ نیمل خاورکے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارنے بیٹے کا نام محمد مصطفٰی عباسی رکھا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارنے بیٹے کا نام محمد مصطفٰی عباسی رکھا ہے۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ خدا کرے کہ ان کا بیٹا، شکرگزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی کو سنوارے، ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیئے۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ شفاف احتساب کیلئےنیب آرڈیننس 1999میں ترامیم کاخیرمقدم کرتےہیں۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی30جولائی کی رپورٹ پرغور کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکہانیب کارکردگی پہلےسےزیادہ بہتررہی، نیب نےبدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے نیب نےقیام سےلےکراب تک بدعنوان عناصرسے466ارب کی ریکوری کی۔
اعلامیہ کے مطابق 1999میں پاکستان کاسی پی آ ئی اسکور100میں سے22تھاپاکستان کادرجہ بندی میں99میں سے87ویں نمبرپرتھا جب کہ 2019میں پاکستان کاسی پی آئی اسکور 100میں سے32تھا اور درجہ بندی میں180ممالک میں سے 120واں نمبرتھا۔کارکردگی کاموازنہ 2016میں جنوبی ایشیاکےانسدادبدعنوانی کے27اداروں سے کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی کارکردگی کےاشاریےدیگرممالک کےاداروں سےبہت بہتر ہیں، ایف آئی اے،صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کےمقابلےمیں نیب کارکردگی مؤثرہے، شفاف احتساب کیلئےنیب آرڈیننس 1999میں ترامیم کاخیرمقدم کرتےہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 9اگست 2007کو یو این سی اوسی کےبدعنوانی کیخلاف کنونشن پردستخط کئے، صدر پاکستان نےآرٹیکل 6کےتحت نیب کواختیار دیاانسداد بد عنوانی کیلئےاقدامات کرےگا، نیب انسداد بدعنوانی کیلئے اقدامات سےمتعلق عالمی سطح پرتعاون فراہم کر ےگا چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال51سال عدالتی تجربہ رکھتےہیں،جاوید اقبال پہلے چیئرمین نیب ہیں جوقائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان رہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام متعلقہ اداروں نے عید کے دنوں میں بہترین انداز میں کام کیا، بات بات پر تنقید کرنے والے بلاول زرداری اور مراد علی شاہ سردار عثمان بزدار سے بہتر گورننس کے گُر سیکھیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیاض الحسن چوہان کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیش ٹیگ “صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم رہی، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا گیا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صفائی کے بہترین انتظامات پر ہزاروں لوگوں نے سردار عثمان بزدار اور پنجاب انتظامیہ کی تعریف کی۔ عید کے موقع پر بارشی پانی کے متواتر نکاس سے شہری علاقوں میں آمد و رفت میں رکاوٹ نہیں آئی۔ سب نے دیکھا کہ اداروں نے اپنا کام کسی سیاسی شعبدے بازی اور مداخلت کے بغیر کیا، اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان کی ترقی اور بہتر سروس ڈیلیوری ممکن ہے۔ ماضی میں شوباز شریف ذاتی تشہیر کے چکر میں اداروں کو کمزور کرتے رہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دوسری جانب سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے بزدار حکومت کے خلاف بھونڈے پراپیگنڈے کرتی رہی اور عید کے موقع پر بھی سندھ کی عوام کو گندگی، آلائشوں اور بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی۔ عید کے دنوں میں اپنی چھٹیاں قربان کر کے کام کرنے والے ورکرز ہمارا اصل سرمایہ اور فخر ہیں۔
مانچسٹر: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اب تک ٹیم نے جو تیاری کی ہے اس سے مطمئن ہوں، سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ کپتان بننے کے بعد بابر اعظم کی پرفارمنس مزید بہتری آئی ہے۔
مانچسٹر میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کا بھی اچھی طرح جائزہ لیا، موسم یا پچ سے ضمانت نہیں دے سکتے کہ جیتیں گے، اچھی کرکٹ کھیل کر ہی جیت کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بیٹسمین ہیں ان کو 100 فیصد پرفارمنس دینی ہو گی، بیٹسمین کے ذہن میں یہ ہو گا کہ مجھے ہر صورت اسکور کرنا ہے تو نہیں کرپائے گا۔ کپتان بننے کے بعد بابر اعظم کی پرفارمنس مزید بہتر ہوئی ہے، اچھی ٹیم سے جیتنا ہے تو چیلنجز تو سامنے ہوتے ہیں، تینوں شعبوں میں اچھا کریں گے تو ہی انگلینڈ کو ہراسکتے ہیں۔
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی بولنگ اچھی ہے، بیٹنگ ان کی مشکلات سے دوچار ہے، انٹرا اسکواڈ میچز کی پرفارمنس بہت اہمیت کی حامل ہے، سہیل خان بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ انگلینڈ کے لیے کونسا کمبی نیشن اچھا ہوسکتا ہے، بولرز کی وسیم اکرم کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی ہے، یونس خان کی آمد سے فائدہ ہورہا ہے، وہ جانتے ہیں پلیئرز کو کیسے تیار کرنا ہے۔
پيپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خيال کرتے ہوئے حکومت سے نجات کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کرلیا۔
پیر 3 جولائی کو بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماوں نے مسئلہ کشمیر میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہيں
(ویب ڈیسک ):مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے بعد معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ یہ ایپ امریکی شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس امریکی حکومت کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہی ہے، تو اب ایک متبادل حل سامنے آیا ہے، یعنی مائیکرو سافٹ اسے خرید سکتی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی ہے کہ سی ای او ستیا نڈیلا اس حوالے سے امریکی صدر اور بائیٹ ڈانس سے مذاکرات کررہے ہیں۔
کمپنی کے بیان کے مطابق مائیکرو سافٹ ٹک ٹاک کو خریدنے کے حوالے سے مکمل سیکیورٹی نظرثانی کے لیے پرعزم ہے اور امریکا کو مناسب اقتصادی فوائد فراہم کرنا چاہتی ہے۔
بائیٹ ڈانس کے ساتھ یہ مذاکرات 15 ستمبر 2020 تک مکمل ہوجائیں گے اور اگر یہ کامیاب ہوئے تو مائیکروسافٹ امریکا سمیت چند مخصوص مارکیٹس میں اس ایپ کے آپریشنز کو خرید لے گی۔
امریکا کے ساتھ ساتھ کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اس سروس کو چلانے کی ذمہ داری مائیکروسافٹ کو کامیابی کی صورت میں مل جائے گی جبکہ دیگر مارکیٹوں میں بائیٹ ڈانس ہی اس ایپ کے آپریشنز کو چلائے گی۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امریکی شہریوں کا نجی ڈیٹا امریکا منتقل ہو جبکہ مقامی حکومتوں کو سیکیورٹی نظرثانی کی پیشکش بھی کی جائے گی۔
ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کی ویلیو 15 سے 30 ارب ڈالرز کے درمیان ہے جبکہ کامیابی کی صورت میں مائیکرو سافٹ کو ایک بار پھر سوشل نیٹ ورکس کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع ملے گا۔
خیال رہے کہ جون کے مہینے میں بھارت میں بھی ٹک ٹاک سمیت متعدد مقبول چینی ایپس جیسے وی چیٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
بھارتی حکومت نے ان ایپسس پر پابندی کے لیے سیکیورٹی خطرات اور صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کو جواز بنایا تھا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پانچ اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے، کریک ڈاؤن، قتل عام اور محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے کے حوالے سے پاکستان نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر مواصلات مراد سعید نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا مقصد دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ دنیا بھر میں گھومے گا، اہم دفاتر، سفارت خانوں میں جائے گا اور کشمیر کے مظالم کی عکاسی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں 5 اگست کو یوم سیاہ ویوم استحصال کے طور پر منایا جائے گا، اس روز بھارتی مظالم کی خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کہ کہ اپنے گھروں پر قومی اور کشمیری پرچم بلند کریں تاکہ کشمیریوں کو احساس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیر کاز کو اس کے انجام تک پہنچائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
ویب ڈیسک)(پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی ارکان اسمبلی کاہنگامی اجلاس بلالیا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہورالہی روڈ پر ہوگا اور اس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی مونس ا لٰہی بھی مدعو کیے گئے ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین، چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری شافع حسین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلا س میں وفاق اورپنجاب میں اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی اور سیاسی منظر نامے کاجائزہ لےکر پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔
(ویب ڈیسک)وقار زکا کی جانب سے آن لائن گیم پب جی کی بحالی کے بعد بڑا اعلان کردیا گ
تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان اور سماجی کارکن وقار زکا نے یوٹیوب کوپاکستان میں مفت آفس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹی وی میزبان کی جانب سے یوٹیوب کو فری اسپیس فراہم کرنے کا بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب کا سپورٹ آفس ہونا انتہائی ضروری ہے۔
اس سلسلے میں وقار زکا نے آفر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی ملکیت ’وقار ذکا پلازہ‘ جو کہ ایک سال میں تعمیر ہوگا، یوٹیوب کو آفس قائم کرنے کیلئے ایک فلور مفت فراہم کیا جائے گا اور اس کام کیلئے وہ کوئی چارجز نہیں لیں گے۔
وقار زکا نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس یوٹیوب آفس کو سیکیورٹی بھی دے دی جائے گی، تاہم اس یقین دہانی کے بعد یوٹیوب آفس کے سیکیورٹی سے متعلق خدشات بھی ختم ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ آن لائن گیم پب جی کی بحالی کیلئے سوشل میڈیا پر کامیاب مہم چلانے کے بعد وقار زکا کا یہ ایک اور اہم اقدام ہے۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت کو کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کیلئے بھارت کو دوبارہ پیشکش کرنے کا حکم دے دیا ، بقیہ سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی خصوصی بینچ نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد اور کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے پر گرفتار کیا، اس نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان میں ’را‘ کے ایما پر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور جاسوسی کا اقرار کیا۔ ملٹری کورٹ نے کلبھوشن یادیو کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کر کے سزا سنائی. 12 مارچ 2017 کو کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی، چیف آف آرمی اسٹاف نے 10 اپریل 2017 کو سزا کی توثیق کی، کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس زیر التوا ہے۔
خالد جاوید خان نے بتایا کہ 2017 میں بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا، بھارت کلبھوشن کیس میں نقائص تلاش کرکے ریلیف لینا چاہتا ہے، بھارت نے یہ تاثر دیا کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ بھارت نے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کرنے اور کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینے الزام لگایا۔ عالمی عدالت انصاف نے سزائے موت پر حکم امتناع جاری کیا جو آج بھی موجود ہے۔ عدالتی استفسار پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پاکستان تمام بین الاقوامی قوانین پر عمل کررہا ہے، پاکستان نے کبھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرڈیننس جاری کر کے سزا کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا موقع دیا گیا۔ اگر کوئی قیدی اپنے لیے وکیل نہ کر سکے تو عدالت اسے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے وکیل مہیا کرتی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اب معاملہ ہائی کورٹ میں ہے تو کیوں نا بھارت کو ایک اور موقع دیا جائے، بھارت اور کلبھوشن یادیو کو ایک بار پھر قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی پیشکش کریں۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم تیار ہیں بھارت اور کلبھوشن کو وکیل کی پیشکش کریں گے، ہم دفتر خارجہ کے ذریعے دوبارہ بھارت سے رابطہ کریں گے، عدالت نے درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔
لاہور(ویب ڈیسک): شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے میں تازہ ترین پیشرفت کے دوران ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر عثمان کو گرفتار کیا۔ اسے اتوار کے روز رپورٹ کیا۔
اس شخص کو ، جس کو حراست میں لیا گیا ہے ، منی لانڈرنگ کیس میں وہ ایک اہم ملزم سمجھا جاتا ہے جب اس نے شریف خاندان کے اکاؤنٹس سنبھال لئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اینٹی گرافٹ واچ ڈاگ کے پاس عثمان کے خلاف اہم شواہد ہیں جو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شریف گروپ کے سی ایف او کو اغوا کرلیا گیا ہے جبکہ نیب اور ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت نے انہیں زبردستی قید میں رکھا ہوا ہے۔ تارڑ نے ایف آئی اے کے دفتر پر حملہ کرنے کی دھمکی دی۔