تازہ تر ین

امريکا چينی سائنس دانوں کو گرفتار اور طلبہ کو ہراساں کرنے سے باز رہے، چين

(ویب ڈیسک):چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رياست کيلي فورنيا ميں ايک چينی نژاد محقق يوآن ٹينگ کی ضمانت پر رہائی کی درحواست کو بھی حال ہی ميں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ریسرچ کی غرض سے امریکا میں مقیم چینی شہریوں کو ہراساں کرنے کا عمل بند کیا جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ چینی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی قدم اُٹھانے کے لیے آزاد ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv