واشنگٹن (نیٹ نیوز) بھارتی نژاد انشدیپ سنگھ امریکی صدر کی سکیورٹی ٹیم میں شامل ہونے والے پہلے سکھ سکیورٹی گارڈ بن گئے۔ انشدیپ نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹریننگ مکمل کی جس کے بعد انہیں صدر ٹرمپ کی سکیورٹی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔انشدیپ بھارتی شہر لدھیانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور 1984 میں سکھ مخالف فسادات کے دوران انکے خاندان کے کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے ، جسکے بعد اس خاندان نے پہلے لدھیانہ سے کان پور نقل مکانی کی ، بعد ازاں 2000ءمیں امریکہ منتقل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی سکیورٹی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل انشدیپ کو اپنا حلیہ تبدیل کرنے کیلئے کہا گیا تھا تاہم انہوں نے انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا اور عدالت نے انشدیپ کے حق میں فیصلہ دیا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

