کراچی (ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے چیف جسٹس پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنما کے خون کا ٹیسٹ لینے کا حکم دیا تھا اور ان کے خون کے نمونے 2 ہسپتالوں کو بھیجوائے گئے۔آغا خان ہسپتال کی رپورٹ میں پلازمہ الکوحل ناٹ ڈیٹکٹڈلکھا گیا ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیاجبکہ الکوحل کے استعمال سے متعلق 3 ٹیسٹ بھی نارمل قرار دیئے گئے ہیں، سندھ حکومت شرجیل میمن کی رپورٹ سپریم کورٹ کوارسال کرےگی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

