پاکستان (ویب ڈیسک ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے شاہین ایئر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دیتے ہوئے لائسنس کی توثیق کردی۔واضح رہے کہ سی اے اے کی جانب سے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کے باعث ساڑھے تین سو حاجی کل سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین ایئر حجاج کی واپسی کے لیے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرے۔شاہین ایئر سے آنے والے حاجیوں کی واپسی کھٹائی میں پڑگئی۔سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کو ختم ہو چکا اور ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے۔ سعودی عرب سے قبل چین میں بھی شاہین ایئر کے مسافر ایسی ہی اذیت بھگت چکے ہیں، جب گزشتہ ماہ پاکستانی مسافر چین کےشہر گوانگ ڑو میں پھنسے رہے اور بالآخر کئی روز کے انتظار کے بعد مسافروں کو متبادل پروازوں سے وطن آنا پڑا۔تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شاہین ایئر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

