کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کچ موڑ پر سیکیورٹی فورسز نے ایک خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی جیسے ہی کچ موڑ پر واقع چیک پوسٹ سے باہر نکلی تو ایک خودکش حملہ آور نے 2، 3 فائر کیے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا اور حملہ آور کے جسم سے بندھی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی جیکٹ میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو بھی سیل کردیا اور وہاں سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

