لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی پر چھاپہ مار کر ساڑھے چھ کروڑ پاﺅنڈ یعنی 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ہیروئن اور دیگر منشیات ضبط کرکے تلف کردی۔ رائل نیوی کے بحری جہاز کی ٹیم نے بحرہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریباً 60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں تین ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب 77 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔ سیلرز رائل میرینز نے برآمد ہونے والی 455 کلو گرام بھنگ اور 266 کلو گرام ہیروئن کو تلف کردیا۔ جہاز کے کمانڈر آئن فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدار کا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے ہی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈنگ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

