راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور چھاو¿نی کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اوراندرونی سیکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف نے افسروں سے خطاب میں آپریشن رد الفساد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز میں نوجوان افسروں اور جوانوں کی مثالی کارکرد گی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن رد الفساد ہمارے ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، ہمارے سپاہی پاک فوج کی اصل طاقت ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا ہے اوراس تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ لے لیے بھی بہتر تیار کیا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

